جموں// فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے جمعرات کو جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایو ایشن ٹیکنیشن کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے مارواہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک فوجی ہیلی کاپٹر دریائے ماروا پر ہنگامی لینڈنگ کرنے سے تباہ ہونے کے نتیجے میں دو پائیلٹ اور ایک ٹیکنیشن زخمی ہوگئے جن میں سے ایوی ایشن ٹیکنیشن زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔متوفی ٹیکنیشن کی شناخت پبلا انیل کے بطور کی گئی ہے۔
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دیوی نے ایک ٹویٹ میں جاں بحق ہونے والے ٹیکنیشن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی شمالی کمان ایوی ایشن ٹیکنیشن پبلا انیل کو ڈیوٹی کے دوران عظیم قربانی پیش کرنے پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور غمزدہ خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہے۔
فوج نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ازجان ٹیکنیشن کو خراج عقیدت پیش کیا