ادھم پور//مویشیوں سے لدا ٹرک اودھم پور ضلع کے ڈومیل کے قریب ایک گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں تمام 75 بکریوں اور بھیڑوں کی موت ہو گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹرک اودھم پور کے منوال سے سری نگر کی طرف جا رہا تھا، جس دوران ڈومیل میں سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں تمام مویشیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
ایڈیشنل ایس پی اودھم پور انوار الحق نے بھی واقعہ کی تصدیق کی ہے۔
اودھم پور سڑک حادثے میں 75 بھیڑ بکریاں ہلاک