کشتواڑ// کشتواڑ میں فوجی ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس میں پائلٹ سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق، ایک آپریشنل مشن پر فوجی ایوی ایشن کے اے ایل ایچ دھرو ہیلی کاپٹر نے جموں اور کشمیر کے کشتواڑ علاقے میں دریائے ماروا کے کنارے پر احتیاطی طور پر لینڈنگ کی۔
معلومات کے مطابق، پائلٹس نے ایئر ٹریفک کنٹرولر (ATC) کو تکنیکی خرابی کی اطلاع دی تھی اور احتیاطی طور پر لینڈنگ کرائی۔ غیر موافق زمین، انڈر گراوتھ اور ناقابل لینڈنگ علاقے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر بظاہر زور سے زمین پر گرا۔
انہوں نے بتایا کہ فوری امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور فوج کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جہاز میں دو پائلٹ اور ایک ٹیکنیشن سوار تھے۔ تینوں زخمی اہلکاروں کو کمانڈ ہسپتال ادھم پور منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثہ کے سلسلے میں کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔
ہنگامی لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، 2 پائلٹوں سمیت 3 زخمی: فوج