عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے مڑواہ علاقے میں جمعرات کی صبح فوجی چیتک ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جسمیں پائلٹ سمیت دو زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقع صبح قریب دس بجے پیش آیا جب مڑواہ سے کشتواڑ کی طرف آرہا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ واقع مچھنہ دھرینہ کے قریب پیش آیاجس میں تین افراد سوار تھے۔
ایس ڈی ایم مڑواہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ابتدائی طور دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہیں جبکہ ریسکیو ٹیموں کو جاۓ واقعے کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معمول کی طرح ہوائی جہاز سازو سامان لےکرجارہا تھا جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔