لندن // لیبیا کے مغربی علاقے میں مہاجرین کی دو کشتیوں کے حادثے میں پاکستانیوں سمیت کئی افراد جاں بحق ہوگئے اور 57 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے مصر کے شہری باسام محمد نے بتایا کہ ایک کشتی میں 80 افراد سوار تھے جو یورپ جارہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ایک خیال ہے کہ جب کشتی ڈوب رہی تھی لیکن ذمہ دار آدمی نے روکنے سے انکار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی سہارا ملنے تک جدوجہد جاری رکھی، وہ مناظر خوف ناک تھے اور چند افراد میرے سامنے پانی میں دم توڑ گئے ۔کوسٹ گارڈ کے عہدیدار فتحی الزیانی نے بتایا کہ مشرقی طرابلس میں قرابولی سے 11 لاشیں، جس میں ایک بچے کی لاش بھی شامل تھی، مہاجرین پاکستان، شام، تیونس اور مصر سے تعلق رکھتے تھے ۔مغربی طرابلس میں موجود ہلال احمر کے ایک کارکن نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ 6 روز کے دوران ساحل سے 46 لاشیں نکالی ہیں اور وہ ایک کشتی میں موجود تمام افراد ‘غیرقانونی مہاجرین’ تھے ۔