بیجنگ//جنوبی چین کے جھونگشان شہر میں برڈ فلو کا ایک نیا وائرس سامنےآیا ہے جس کا نام ہے ایچ3این8۔ اس وائرس سے ایک شخص کی موت کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔ فکر انگیز بات یہ ہے کہ برڈ فلو کا یہ نیا وائرس ڈاگ فلو میں بدلنے کی قوت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی ادارہ? صحت (ڈبلیو ایچ او) نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برڈ فلو کا یہ نیا وائرس انسانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جھونگشان شہر میں ایک 56 سالہ خاتون کی موت برڈ فلو کے نئے وائرس ایچ3این8 انفیکشن کی وجہ سے ہو گئی ہے۔ اس انفیکشن سے دو مزید لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایچ3این8 ایوین انفلوئنزا سے کسی انسان کی موت کا یہ دنیا میں پہلا معاملہ ہے۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھونگشان شہر میں خاتون کی موت پیر کے روز ہوئی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والی خاتون پہلے سے ہی کینسر سمیت کئی سنگین بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ اسی دوران اسے سنگین نمونیا ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔