سری نگر//جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو چار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سلیکشن گریڈ) کو انچارج سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔
آج جاری ایک حکم نامہ کے مطابق،” ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سلیکشن گریڈ) کو ان کی تنخواہ اور گریڈ میں انچارج سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دی جاتی ہے”۔
حکم نامہ کے مطابق، سجاد احمد شیخ( کے پی ایس) وشال منہاس( کے پی ایس) ونود کمار( کے پی ایس) اور اجے شرما (کے پی ایس) کو ترقی دی گئی ہے۔
حکومت نے 4 افسران کو انچارج سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر تعینات کیا