جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 64 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 24 کاتعلق صوبہ جموں اور 40صوبہ کشمیر سے ہےں اور اس طرح اَب تک مثبت معاملات کی کل تعداد4,80,173تک پہنچ گئی ہے ۔
اِسی دوران آج20کووِڈ مریض شفایاب ہوئے ہیںجن کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے اور صوبہ جموں میں 01کووِڈ مریض کی وفات ہوئی ہے۔
آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس(mucormycosis) کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔جموں وکشمیر یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔
کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,47,82,105تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,80,173 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں392( صوبہ جموں میں142 اور صوبہ کشمیر میں250)معاملات سامنے آئے ہیں۔اَب تک 4,74,993اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,788تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,355کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,70,94,908ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 09اپریل2023ئکی شام تک2,66,14,735نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,80,173 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اَب تک68,89,229افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔392فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ42اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق68,84,007اَفرادنے نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 07، ضلع بارہمولہ میں 02،ضلع بڈگام میں 06 ،ضلع پلوامہ میں 08،ضلع کولگام میں06،ضلع اننت ناگ میں 04،ضلع بانڈی پورہ میں 03اورضلع گاندربل میں04 معاملے درج ہوئے ہیں۔ کپواڑہ اورشوپیاں اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح جموں میں 19، ضلع کٹھوعہ میں01،ضلع ڈوڈہ میں 01،ضلع کشتواڑ میں01،ضلع سانبہ میں 01اور ضلع رام بن میں 01نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔پونچھ،ریاسی ، اودھمپور اورراجوری اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 64 متاثر، ایک کی موت