پونچھ// فوج نے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک دراندازکو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے جبکہ دو کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فوج کے اہلکاروں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک دراندازکو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ دو کو زندہ گرفتار کر لیا ہے، جن میں سے ایک زخمی ہے۔
انہوں نے بتایا ،”وہ پاک زیرِ انتظام کشمیر کے رہائشی ہیں اور شبہ ہے کہ وہ منشیات سمگلنگ کی کوشش کر رہے تھے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے قبضے سے کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا لیکن معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
قبل ازیں دفاعی ذرائع نے بتایا کہ 8سے9 اپریل کی درمیانی رات پونچھ سیکٹر میں کنٹرول لائن پر فوج کے چوکس اہلکاروں نے ایک گروپ کے افراد کی کچھ مشتبہ نقل و حرکت کا پتہ لگایا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ان افراد کو ایل او سی کی اپنی جانب، باڑ کے قریب بھارتی فوج کے اہلکاروں نے چیلنج کیا۔ اور ان پر فائرنگ کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارروائیوں کے دوران ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور تلاشی مہم جاری ہے۔
پونچھ میں دراندازی کی کوشش کے دوران ایک ہلاک،2 گرفتار