اشرف چراغ
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں گزشتہ ایک ماہ سے ترقیاتی کامو ں میں زبردست تیزی لائی گئی ۔ضلع میں جہا ں گزشتہ ماہ درنگیاری چوکی بل علاقہ میں سرمائی میلہ کا افتتاح کیا گیا وہیں فروغ و ہنر مندی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری نے کپوارہ دورے کے دوران ضلع کی خو بصورتی کی خوب ذکر کیا اور اس کی موجود گی میں ہفتہ کے روز کپوارہ ضلع میں پہلی بار واٹر اسپورٹس کی سرگرمیا ں شروع کرکے تاریخ رقم کی ۔واٹر اسپورٹس کی سرگرمی گوس پارک کے قریب امرت
سرورو کے تحت محکمہ دیہی ترقی کے تعاون سے لولاب شاہراہ کے کنارے شروع ہوئی تاکہ اس خوبصورت ضلع میں سیا حت کو مزید فرو غ مل سکے ۔اس میں پانی کی زورینگ ،کیکنگ ،کشتی رانی اور بہت کچھ جس پر ضلع انتظامیہ ضلع کی ترقی کے لئے جدید منصوبو ں کے ساتھ حیرت انگیز کام کر رہی ہے ۔ڈاکٹر اصغر سامون نے ضلع میں ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لینے لے بعد ضلع کے بلاک ہایہامہ کے گوس گائو ں میں پارک اور واٹر فرنٹ امرتسرورو کے تحت جاری کام کا معائنہ کیا ۔انہو ں نے ڈپٹی کمشنر کپوارہ ڈاکٹر ڈوئیفو ڈ ساگر دتاترے کے ہمراہ اور دیہی ترقی محکمہ کی جانب سے لولاب وادی کے دا خلی مقام پر ایک خوبصورت واٹر فرنٹ اور ایک پارک کی تعمیر کو سراہا ۔سامو ن نے کیا کہ محکمہ دیہی ترقی کی موجودگی سے دیہی علاقوں میں واضع طور نریگا سکیمو ں کو نا فذ کیا گیا جو لوگو ں کے فائدے کے لئے ہیں اور یہ ان علاقوں کے لوگو ں کی روزی رو ٹی کی حفاظت اور اثاثہ بنانے کا ایک اہم پروگرام ہے ۔
کپوارہ ضلع کی تاریخ میں پہلی بار واٹر اسپورٹس کی سر گرمیا ں