استنبول//ترکی اور شام میں 6فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 35,000سے تجاوز کر گئی، تلاش اور بچاؤ ٹیموں نے اپنا کام ختم کرنا شروع کر دیا ہے۔
حکام اور طبی ماہرین نے بتایا کہ گزشتہ پیر کو ہوئے 7.8شدت کے زلزلے سے ترکی میں 31,643اور شام میں 3,581 افراد ہلاک ہوئے، جس سے تصدیق شدہ ہلاکتوں کی کل تعداد 35,224ہو گئی۔
یاد رہے کہ 6فروری کو جنوب مشرقی ترکی اور شام میں 7.8شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا، جس دوران کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں تھیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز 18کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ان کے مطابق، ترکی اکثر زلزلوں سے لرزتا رہتا ہے۔
ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) کے مطابق، 2020میں ہی، اس نے خطے میں تقریباً 33,000 زلزلے ریکارڈ کیے تھے۔ ان میں سے 332زلزلے 4.0اور اس سے زیادہ شدت کے تھے۔
ترکی، شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہزار سے متجاوز