جموں// نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور سابق وزیرِ اعلیٰ ڈاکتر فاروق عبداللہ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کیلئے جمعرات کی سہ پہر کو لکھن پور پہنچے ۔
بتادیں کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑا یاترا جمعرات کی شام کو لکھن پور پہنچے گی جس میں این سی ، پی ڈی پی اور دوسری پارٹیوں کے لیڈران کی شرکت متوقع ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فارو ق عبداللہ راہل گاندھی کا استقبال کرنے کی خاطر لکھن پور پہنچے ۔
معلوم ہوا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے سربراہ کے ہمراہ این سی کے سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔
لکھن پور کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کیا گیا ہے جبکہ ایک علاقے میں جگہ جگہ راہل گاندھی کے بینر بھی نصب کئے گئے ہیں۔
بھارت جوڑو یاترا میں شمولیت کیلئے فاروق عبداللہ لکھن پور پہنچے