پونچھ//سیکورٹی فورسز نے پونچھ ضلع کے ایک سرحدی گاؤں میں 120ایم ایم کے مارٹر شیل کو برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ بدھ کی شام ایل او سی کے قریب کلسیاں گاؤں میں ایک کھیت میں پڑے گولے کے بارے میں گاؤں والوں نے سیکورٹی فورسز کو اطلاع دی۔
حکام نے بتایا کہ یہ ایک پاکستانی شیل تھا جو دو سال قبل سرحد پار سے گولہ باری کے دوران فائر کیا گیا تھا۔
مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ علاقے میں زیر زمین کچھ اور گولے بھی دبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سیکورٹی فورسز سے ان کا سراغ لگانے کی درخواست کی ہے۔
پونچھ کے سرحدی گاؤں میں مارٹر شیل برآمد