جموں//جموں و کشمیر رہبر کھیل اساتذ ہ نے پریس کلب جموں میں پرامن احتجاج کیا۔ اساتذہ نے پریس کو بتایا کہ وہ گزشتہ 29 دنوں سے بی جے پی کے دفتر کے باہر اور مختلف مقامات پر خاموش تماشائیوں کی طرح پرامن احتجاج کر رہے ہیں، لیکن ان کیلئے کچھ بھی مثبت نہیں ہے، اس لیے انہوںنے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا، اور اگرانکاحقیقی مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو دو دن کے اندر اگر کوئی ناخوشگوار ہوا تو ایل جی انتظامیہ مکمل طور پر ذمہ دار ہوگی۔ احتجاجی اساتذہ نے ایل جی منوج سنہا کو وہ وعدہ یاد دلانے کے لیے ریاستی بی جے پی ہیڈ کوارٹر تریکوٹہ نگر جموں کے باہر احتجاجی دھرنا جاری رکھا جو انہوں نے 29-05-2022 کو راج بھون سری نگر میں ان اساتذہ کے وفد کے ساتھ کیا تھا۔ رہبرکھیل اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، لیکن اس کمیٹی نے آج تک اپنی حتمی رپورٹ پیش نہیں کی۔انہوںنے کہا کہ اگر ایل جی انتظامیہ نے مطالبات پر جلد توجہ نہیں دی تو مظاہرین دہلی کی طرف مارچ کریں گے اور جب تک مطالبات پورے نہیں کیے جائیں گے،وہ نہیں رکیں گے۔
ڈی اے پی وفد کی رہبر جنگلات ،این وائی سی احتجاج میں شرکت
جموں //ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے وفد نے منگل کو جموں میں احتجاج کرنے والے رہبر جنگلاٹ اور این وائی سی کے نوجوانوں سے ملاقات کی۔ پارٹی چیئرمین غلام نبی آزاد کی ہدایات پر آر ایس چب جنرل سکریٹری کی قیادت میں وفد نے احتجاج کرنے والے امیدواروں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے حقیقی حقوق کے لیے کھڑے ہیں۔ وفد نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان کے مطالبات کے حوالے سے انسانی رویہ اپنائے کیونکہ انہوں نے حکومت کی خدمت کے لیے اپنی زندگی کا بہترین حصہ دیا ہے۔ وفد کے دیگر ارکان میں جی ایم سروڑی وائس چیئرمین، جوگل کشور صوبائی صدر، سلمان نظامی ترجمان اعلیٰ، پی آر منہاس زونل صدر، محبوب آزاد سکریٹری، پربھا سلاتھیا مہیلا صدر، سنیتا اروڑہ سکریٹری، آشوتوش رینا سوشل میڈیا ہیڈ اور دیگر شامل تھے۔