سید زاہد
ریاسی//ریاسی کی مہور سب ڈویژن کے بٹھوئی گاوں کا ایک شخص پیر کو پہاڑی کی چوٹی سے گرنے کے بعد فوت ہوگیا۔
حکام نے بتایاکہ متوفی کی شناخت قمر دین (عمر37) ولد محمد اسماعیل ساکن بٹھوئی کے طور سے ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ متعلقہ شخص پراسرار حالت میں ماگرپتھ لوئر بٹھوئی علاقہ کے قریب پہاڑی کی چوٹی سے پھسل کر گرگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
دریں اثنا، پولیس نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔