سری نگر// وادی کشمیر کو باقی دنیا سے ملانے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ رام بن میں پتھراو کی وجہ سے بند ہو گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا، ”پنتھیال، رام بن میں بھی پتھرگرآنے کا سلسلہ جاری ہے، جس دوران سٹیل ٹنل کو نقصان پہنچا ہے“۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کی بحالی کا کام جاری ہے، پتھروں اور ملبے کو ہٹایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملبہ صاف کرنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک آمدورفت کیلیے کھول دیا گیا ہے۔
ٹریفک نے مسافروں سے تاکید کی ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل شاہراہ کی صورتحال کے بارے جاننے کیلئے ٹریفک پولیس سے رابطہ کریں۔
پنتھیال میں پتھرگرآنے کی وجہ سے جموں سرینگر شاہراہ بند