سرنکوٹ// پونچھ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے اتوار کو عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کرتے ہوئے ہتھیار اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دفاعی زرائع نے بتایا کہ فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے پونچھ ضلع کے سرنکوٹ کے بچیاں والی گاوں میں ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران کچھ چٹانوں کے نیچے ملی ٹینٹوں کے ایک ٹھکانے کا سراغ ملا۔
انہوں نے بتایا کہ اس ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے جس میں 3 اے کے رائفلیں، 3 اے کے رائفل میگزین، 28 بلٹ، 10 دستی بم اور ایک یو بی جی ایل شامل ہے۔
حکام کا مزید کہنا کہ دستی بموں کو سیکورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور انہیں کنٹرولڈ دھماکے کے ذریعے تباہ کر دیا جائے گا۔
بتادیں کہ یومِ جمہوریہ کے پیشِ نظر جموں وکشمیر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ پر ہے، اس دوران جگہ جگہ پر ناکہ چیکنگ اور تلاشیاں لی جا رہی ہیں۔
سرنکوٹ میں خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش، اسلحہ اور بارود برآمد