پنجاب //جالندھر سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ چودھری سنتوکھ سنگھ کا ہفتہ کی صبح پنجاب کے علاقے فلور میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران انتقال ہو گیا۔
سنگھ یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ چل رہے تھے کہ اچانک ان کے دل کی دھڑکن بڑھنے کی وجہ سے انہیں بے قراری محسوس ہوئی۔
رہنما کو پھگواڑہ کے ویرک ہسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ راہل گاندھی بھارت جوڈو یاترا کو چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ کانگریس کے ایک لیڈر نے کہا کہ یاترا کو دن بھر کے لیے روک دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے بھارت جوڈو یاترا گزشتہ سال 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی اور 30 جنوری کو جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر میں اختتام پذیر ہوگی۔
بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس ایم پی سنتوکھ سنگھ کی موت