نیوز ڈیسک
سری نگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے کٹھوعہ ضلع میں ڈرون اور دیگر گولہ بارود کی برآمدگی متعلق ایک معاملے میں 6 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ایک بیان کے مطابق این آئی اے نے این آئی اے خصوصی عدالت جموں میں کٹھوعہ ضلع کے سرحدی علاقہ دھلی میں ڈرون، یو بی جی ایل گولیوں اور چیچی بموں کی بازیابی کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مقدمہ ابتدائی طور پر ایف آئی آر نمبر 114/2022 مورخہ 29مئی2022 کے تحت پولیس تھانہ راجباغ، کٹھوعہ میں درج کیا گیا تھا اور پھر این آئی اے نے 30جولائی2022 کو دوبارہ درج کیا ۔
بیان کے مطابق،”تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پاکستان میں مقیم ملزم ملزم سجاد گل کی ہدایت پر،ڈرون کے ذریعے گرائے جانے والے ہتھیاروں کو جمع کرنے، وصول کرنے اور دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کا کام کرتا تھاتاکہ انہیں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے وادی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں تک پہنچایا جا سکے”۔
ملزمان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 120بی، 121اے اور 122،یو اے پی ایکٹ 1967 کی دفعہ 16، 17، 18، 18B، 20، 23، 38، 39 اور 40،آرمز ایکٹ کی شق 25(1) (a) اور 25(1AA) اور دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعہ 4 اور 5 کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی۔
بیان کے مطابق ملزمان میں فیصل منیر، حبیب، میاں سہیل، منی محمد (مرحوم)، راشد اور سجاد گل شامل ہیں۔
کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔