جموں// انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے بدھ کے روز اودھم پور ضلع کے حلقہ رسلی گندھیراں، بسنت گڑھ، میں ایک پٹواری کو ‘فرد’ جاری کرنے کے لیے 30ہزار روپے کی رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
اے سی بی نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ اے سی بی کو ایک شخص کی طرف سے شکایت موصول ہوئی ، جس میں الزام لگایا گیا کہ وہ اپنی زمین کا ٹکڑا بیچنا چاہتا ہے لیکن ‘فرد’ جاری کرنے کے لیے متعلقہ پٹواری، حلقہ رسلی گندھیراں، ادھم پوردربندر سنگھ 50ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا، “شکایت موصول ہونے پر، پولیس تھانہ اے سی بی ادھم پور میں سیکشن 7 پی سی ایکٹ 1988 کے تحت ایف آئی آر نمبر 01/2023 درج کی گئی اور تحقیقات شروع کی گئی”۔
اے سی بی نے کہا،”تحقیقات کے دوران ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ٹیم نے ملزم افسر دربندر سنگھ کو اس کے ڈرائیور کے ساتھ آزاد گواہوں کی موجودگی میں 30ہزار روپے رشوت مانگتے اور قبول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ رشوت کی رقم بھی آزاد گواہوں کی موجودگی میں برآمد کی گئی“۔
اے سی بی نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اودھم پور میں پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار:اے سی بی