سرینگر //فاصلاتی ڈگریوں سے متعلق حقائق کو غلط طریقہ سے پیش کرنے کی پاداش میں حکومت نے انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر الیمنٹری ایجوکیشن کو انتظامی محکمہ سے منسلک کر دیا ہے۔
ناظم تعلیم کشمیر کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے انہیں 15روز کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
آج جاری ایک حکم نامہ کے مطابق،گزشتہ دنوں فاصلاتی اور ریگولر ڈگریوں کو لیکر تنازعہ کے بعد جہاں محکمہ تعلیم نے وضاحت جاری کی تھی وہیں جموں کشمیر انتظامیہ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔
حکومت نے فاصلاتی نظام کے ذریعے حاصل کی گئی پوسٹ گریجویشن ڈگریوں کی درستگی کے بارے میں ’حقائق کی غلط پیشکش‘ پر انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر الیمنٹری ایجوکیشن انتظامی محکمہ سے منسلک کر دیا ہے ۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر کو اس معاملے کے حوالے سے انکوائری افسر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، وہ اس حکم نامہ کے اجراءکی تاریخ سے 15 دن کے اندر اپنی سفارشات کے ساتھ کاروائی کی رپورٹ پیش کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اساتذہ کی پرموشن اور سنیارٹی کے معاملے پر فاصلاتی اور ریگولر موڈ کے ذریعے حاصل کر دہ ڈگریوں پر تبازعہ کھڑا ہوا تھا ۔
فاصلاتی ڈگریوں کا معاملہ:حقائق کی غلط بیانی پر جوائنٹ ڈائریکٹر منسلک