ڈوڈہ//ڈوڈہ ضلع کے خانکوٹ علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں تین افرادبرسر موقع ہی از جان ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ کے خانکوٹ علاقے میں منگل کی شام کو ایک گاڑی کھائی میں جاگری۔
انہوں نے کہاکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے تین مسافروں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت محمد اسلم ولد محمد اسماعیل محمد اسحاق ولد ابراہیم اور یاسین ولد غلام حسن وانی کے بطور ہوئی ہے۔
حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے بتایا کہ حادثے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
ڈوڈہ میں سڑک حادثہ،3افراد لقمہ اجل