جموں// راجوری ضلع کے ڈانگری گاوں میں ہوئے حملے میں زخمی ایک اور شہری نے اتوار کو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر سات ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، راجوری حملے میں زخمی 20سالہ پرنس شرما، اتوار کی صبح گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہسپتال جموں میں دم توڑ گیا، جہاں وہ دیگر زخمیوں کے ساتھ زیرِ علاج تھا۔
ڈانگری حملے میں پرنس شرما کا بڑے بھائی دیپک کمار سمیت چھ افراد اسی روز ہلاک ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ یکم جنوری کو راجوری کے ڈانگری علاقے میں ہوئے حملے میں چار افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے، وہیں اگلی صبح گاوں میں ایک بڑے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) دھماکے میں مزید دو افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے۔ یہ آئی ای ڈی حملہ آوروں نے فرار ہونے سے پہلے گاوں میں نصب کیا تھا۔
راجوری حملہ:ایک اور زخمی ازجان،ہلاکتوں کی تعداد7ہوئی