مینڈھر// سیکورٹی فورسز نے مینڈھر کے بالاکوٹ سرحدی سیکٹر میں شبانہ تصادم کے دوران دو جنگجو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بالاکوٹ کے سرحدی سیکٹر میں مشکوک نقل و حرکت پر فائرنگ کی جس کے بعد بڑے پیمانے پر محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا اور دیرشب دو جنگجو کو مارگرایا گیا ہے۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور (16 کور) نے ایک ٹویٹ میں کہا ،”بالاکوٹ میں سرحدی پٹی پر تعینات چوکس فوجی اہلکاروں نے اب تک دو دہشت گردوں کا پتہ لگا کر انہیں مار گرایا ہے”۔
دفاعی زرائع نے بتایا کہ بالاکوٹ کے سرحدی علاقوں کو بڑے پیمانے میں لے لیا گیا ہے اور صبح ہوتے تلاشی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے وہیں علاقے میں چھپے جنگجووں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے سیکورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی کی گئی ہے اور علاقے سے نکلنے والے تمام راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ علاقے میں مزید جنگجو بٹھے ہیں، جن کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ راجوری کے ڈانگری علاقے میں ہوئے کے بعد پیرپنچال میں سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے جس دران جگہ جگہ ناکہ چیکنگ، شبانہ گشت کے دوران سختی اور حساس علاقوں سیکورٹی اہلکاروں کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ بالاکوٹ سیکٹر میں مارے گئے جنگجو ڈانگری حملے میں ملوث تھے یا نہیں ، تاہم مارے گئے جنگجووں کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے متعلق پتہ لگایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ راجوری کے ڈانگری علاقے میں مسلح افراد کی فایرنگ اور آئی ای ڈی دھماکے سے 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ جس کے بعد پونچھ اور راجوری اضلاع میں سی آر پی ایف کی اضافی 18 بٹالین تعینات کی گئی ہیں۔
بالاکوٹ سیکٹر میں شبانہ تصادم، 2جنگجو ہلاک، تلاشی کاروائی جاری