راجوری//جموں پونچھ قومی شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثے میں ماں اور نومولود بچے کی موت ہو گئی ہے جبکہ 2شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ضلع راجوری کے بگنوٹی علاقے میں شاہراہ پر ایک آلٹو کار اور بس کے مابین ٹکر ہوئی، جس کی وجہ سے آلٹو کار میں سوار ماں اور ایک نومولود کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ وہاں پہنچ گئے اور زخمی کو نکالنے کی کوشش کی تاہم بچوں اور ایک خاتون کی لاش کو نکالا گیا جبکہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
لقمہ اجل بنے افراد کی شناخت 26سالہ صائمہ کوثر زوجہ محمد انیس ،دانش ولد محمد انیس عمر 4ماہ کے طور پر ہوئی ہے۔
اسی دوران محمد انیس ولد محمد بشیر عمر 30سال اورمعیظ احمد ولد محمد انیس عمر 04 سال شدید زخمی ہوئے جنہیں سب ضلع ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا ہے۔
دونوں زخمیوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے فوجی ہسپتال ادھم پور ریفر کیا جا رہا ہے۔ تمام افراد گھمبیر مغلاں منجا کوٹ ضلع راجوری کے رہنے والے ہیں۔
اس سلسلے میں پولیس ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔