راجوری// راجوری میں گزشتہ شب ہوئی فائرنگ کے مقام پر ایک بار پھر آئی ای ڈی جیسا دھماکہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، راجوری کے ڈانگری میں گزشتہ شب جس گھر میں فائرنگ ہوئی تھی، وہاں ایک بار پھر آئی ای ڈی جیسا دھماکہ ہوا جس میں کمسن کی موت ہو گئی جبکہ خواتین سمیت کئی بچے زخمی ہو گئے ہیں۔
اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بتایا،”راجوری کے اپر ڈانگری گاوں میں فائرنگ کے واقعہ کے متاثرین کے گھر کے قریب دھماکہ ہوا۔جس میں 6افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ایک کی حالت نازک ہے، وہیں ایک اور مشتبہ آئی ای ڈی برآمد کیا گیا ہے جسے ہٹایاجا رہا ہے”۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے وہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز جائے واقع پر موجود ہیں۔