راجوری// راجوری ضلع میں فائرنگ کے ایک واقع میں کئی افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق، راجوری ضلع کے ڈانگری علاقے میں فائرنگ کا ایک واقع پیش آیا ہے جس میں کئی افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
زرائع نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے گاﺅں میں فائرنگ کی۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق، واقع میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کئی شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر حملہ آروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات اور سرکاری تصدیق کا انتظار ہے۔
راجوری میں فائرنگ، ہلاکتوں کا خدشہ