Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

پاس ورڈ کہانی

Mir Ajaz
Last updated: January 1, 2023 1:19 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

حمیرہ علیم

“ذرا اپنا موبائل تو دینا جاثیہ!” شیث نے بیوی سے موبائل مانگا تو اس کے کان کھڑے ہو گئے۔
” کیوں؟ تمہارا اپناموبائل کہاں ہے؟” اس نے دریافت کیا۔
” وہ اس میں بیلنس ختم ہو گیا ہے اور مجھے باس کو کچھ ڈاکیومنٹس بھیجنے ہیں۔” شیث نے وضاحت دی۔
” اچھا!تم مجھے دے دو میں بھیج دیتی ہوں۔” جاثیہ نے انکار بھی نہیں کیا اور موبائل بھی نہیں دیا۔
” کیا ہے یار! تم مجھ پہ اتنا سا اعتبار بھی نہیں کر سکتی ہو کہ تھوڑی دیر کے لیے مجھے اپنا موبائل ہی دے دو۔” شیث جھلایا۔
” یہ بات کہنے سے پہلے ذرا اپنے دماغ پہ زور دینا تھا شاید تم بھول رہے ہو کہ جب میں نے تم پہ اعتبار کر کے اپنے فیس بک، موبائل، اور سارے اکاونٹس کے پاس ورڈ تمہیں بتائے تھے تو تم نے کیا کیا تھا۔فیس بک کے اسٹیٹس میں لکھ دیا ” ان کمپلیکیٹڈ ریلیشنز شپ(In Complecated Relationship)واٹس ایپ پہ میری دوستوں کو الٹے سیدھے میسیجز کئے اور موبائل سے میری کزنز (Cousins)کے نمبرز لے کر انہیں دوستی کی آفرز (Offers)کرتے رہے۔میری آئی فون آئی ڈی کو چینج کرنے کی کوشش کی ۔اس سب کےبعد بھی تم مجھ سے توقع رکھتے ہو کہ میں اپناموبائل تمہیں دے دوں۔کیا میرے ماتھے پہ لکھا ہوا ہے ‘ بیوقوف ‘ ” جاثیہ نے غضبناک لہجے میں کہا تو شیث بجائے شرمندہ ہونے کے الٹا اکڑنے لگا۔
” تمہارا دماغ خراب ہے۔میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔مجھے کیا ضرورت تھی یہ سب کرنے کی۔”
” اس لیے کہ تم ایک نفسیاتی مریض ہو۔میں نے تم پہ اعتبار کیا مگر تم تو پہلے دن سے مجھے ایسے ٹریٹ (Treat)کر رہے ہو جیسے میں کوئی جاسوس ہوں جو غلطی سے اس ملک میں آگئی ہوں۔میرے کانٹیکٹس (Contacts)کو چوری چھپے لینا، میری پے سلپ (Pay Slip)، ڈگریز(Degrees) آئی ڈی کارڈ کی کاپی چھپانا، اور تو اور میرے بہن بھائی جو گفٹس (Gifts)پارسل کرتے ہیں تم ان کے اوپر سے ان سب کے ایڈریسز بھی کاٹ کر چھپا لیتے ہو اس سب کا کیا مقصد ہے کیا کرنا چاہتے ہو تم؟” جاثیہ نے مزید پول کھولے تو شیث اور بپھر گیا۔
” اب یہ ایک اور الزام لگا رہی ہو تم مجھ پہ۔”
” شاید میں کبھی بھی یہ سب نہ جان پاتی۔کچھ دن پہلے جب تمہارے پلاٹ کے پیپرز گم ہو گئے تھے۔جو یقینا تم نے مجھ سے چھپانے کے لیے کہیں رکھے ہوں گے اور پھر بھول گئے تو تم نے مجھے خود ہی ڈھونڈنے کے لیے بولا تھا ۔شاید بھول گئے تھے کہ تمہاری بیورو (Buereu)کی درازوں میں ہی یہ سب کچھ بھی پڑا تھا۔اب بتاو کیوں چھپایا تم نے یہ سب؟ہے کوئی جواز تمہارے پاس؟”جاثیہ کا بس نہیں چل رہا تھا کہ اسے الٹا لٹکا کر مارتی۔
” مجھے کیا ضرورت ہے چھپانے کی تم نے خود مجھے دئیے تھے۔” شیث سے کوئی بہانہ نہ بن پڑا تو فضول سی بات کہہ دی۔
” اگر تم اپنی بات پہ غور کرو تو خود ہی شرمندہ ہو جائو گے کہ کیا فضول بکواس کی ہے تم نے۔بہانہ تو کوئی ڈھنگ کا بنا لیتے۔میں کیوں اپنے پارسل پہ سے ایڈریسز (Address)اتار کے تمہیں دوں گی یا باقی سب چیزیں دوں گی۔مجھے تو بہت دیر بعد تمہاری اس نیچ حرکت کا پتہ چلا ورنہ میں پہلے دن سے ہی اپنے تمام اکاؤنٹس اورسیل فون وغیرہ پہ پاس ورڈ لگا کر رکھتی۔واقعی سچ کہتے ہیں شوہر سرہانے کا سانپ ہوتا ہے۔بلکہ تم تو بلیک مامبا ہو جو کاٹے تو پانی بھی نہ پینے دے اور مار دے۔” جاثیہ آج سارے حساب برابر کرنے پہ تلی ہوئی تھی۔
” دفع کرو مجھے نہیں بھیجنے ڈاکیومنٹس۔میں بیلنس ڈلوا کر بھیج دوں گا۔” شیث نے بات کا رخ موڑنا چاہا۔مگر جاثیہ وجہ جانے بغیر اسے چھوڑنا نہیں چاہتی تھی۔
” وہ تو تم کر ہی لو گےمگر مجھے یہ بتا کر جائو گے کہ تم نے ایسا کیوں کیا؟”
” کہا تو ہے میں نے کچھ نہیں کیا۔پھر کیوں پیچھے پڑی ہو۔” شیث جھنجھلا کر بولا۔
” اب میں سمجھ گئی ہوں کہ تمہاری پہلی بیوی کیوں تمہیں چھوڑ کر چپ چاپ بھاگی تھی۔تم ایک ایسے نفسیاتی مریض ہو جو دوسروں پہ شک کرتا ہے اور ان کی زندگی اجیرن بنا دیتا ہے۔میں نے پاکٹ سائز ٹیپ ریکارڈر(Pocket size tape Recorder)اور اس کی آڈیوز کیسٹس (Audio Cassets)بھی دیکھی ہیں تمہاری دراز میں تم یقینا اس کے فون ٹیپ کررہے ہونگے۔مجھے تو حیرت ہوتی ہے تم کیسے مرد ہو۔عورت اپنے شوہر کے گھر کو اپنی سب سے بڑی پناہ گاہ سمجھتی ہے جہاں وہ دنیا کے ہر شر اور خطرے سے محفوظ رہتی ہے۔مگر تم نے اسی گھر کو اپنی بیویوں کے لیے ایک ایسی جگہ بنا کر رکھ دیا جہاں وہ اتنی ہی غیر محفوظ ہیں جتنی کسی درندوں بھرے جنگل میں۔ میں تو اب اپنی کوئی چیز تمہارے اس گھر میں رکھنا ہی نہیں چاہتی اسی لئے میں نے سب کچھ لاکر میں رکھوا دیا ہے۔
سچ کہوں تو اگر میرے بچے نہ ہوتے نا تو میں بھی تمہیں چھوڑ کر بھاگ جاتی۔” ابھی جاثیہ بات کر ہی رہی تھی کہ شیث اٹھ کر باہر نکل گیا۔جاثیہ غصے اور بےبسی سے رو پڑی۔

���
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بڈگام میں چار منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں ممنوعہ نشیلی اشیا برآمد: پولیس
تازہ ترین
امرناتھ یاترا 2025: شمالی کشمیر میں سکیورٹی انتظامات کا اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا گیا
تازہ ترین
کپواڑہ میں ایس آئی اے نے پاکستان میں مقیم ملی ٹینٹ کی جائیداد ضبط کر لی
تازہ ترین
سرینگر میں کانگریس کی عظیم الشان عید ملن تقریب منعقد
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

قربانی کہانی

June 14, 2025
ادب نامافسانے

آخری تمنا افسانہ

June 14, 2025
ادب نامافسانے

قربانی کے بعد افسانہ

June 14, 2025
ادب نامافسانے

افواہوں کا سناٹا افسانہ

June 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?