پونچھ// ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر کھڑی کرماڑہ علاقہ میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فوج نے جمعہ کی صبح سرحدی علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی کے کھری کرماڑہ علاقے کی حفاظت پر تعینات فوجی اہلکاروں نے گذشتہ شام قریب سات بجے دو سے تین مشتبہ در اندازوں کی نقل و حرکت دیکھتے ہی فائرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں نے سرحد پر در اندازی کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی رکھنے کے لئے روشنی کے گولے بھی داغے۔
اُنہوں نے کہا کہ جمعہ کی صبح روشنی کی پہلی پو پھوٹتے ہی علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ زمین پر مشتبہ نقل و حرکت کے کسی بھی نشان کو تلاش کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی۔
آخری اطلاعات تک تلاشی کاروائی جاری تھی۔
پونچھ کے سرحدی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن