جموں//انجمن فروغ اردو جموں نے عرش صہبائی کے دوسرے یوم وفات پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس میں جمّوں کشمیر کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب کی صدارت پروفیسر محمد زمان آزردہ نے فرمائی۔پدم شری جیتندر اْدھمپوری مہمان خصوصی، سیما سہگل اور پروفیسر محمد ریاض احمد مہمان ذی وقار رہے۔تقریب کا آغاز انجمن کی صدرنے کیا اور مہمانان خصوصی کو ایوانِ صدارت میں بیٹھنے کی درخواست کی۔پھر سرپرست اعلیٰ امین بانہالی کو خطبہ استقبالیہ کے لئے سٹیج پر مدعو کیا۔ خورشید کاظمی نے عرش صہبائی کے ساتھ اپنے تعلقات کو اور ان کی خدمات پر بات کی۔جن حضرات نے عرش صہبائی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا اْن میں ٹی۔آر۔رینہ،عشاق کشتواڑی، بشیر الحق ،ڈاکٹر شہنواز چودھری ، ولی محمد اسیر کشتواڑی ، خالد حسین ، امین بانہالی ،انل سہگل ،سنتوش شاہ نادان ، اشوک کمار پارس ،محمد امین بٹ صدر کمراز ، برج ناتھ بیتاب ،سیما سہگل ، پدم شری جتندر ادھمپوری ، اور محمد زمان آزردہ شامل ہیں۔سیما سہگل نے اپنی خوبصورت آواز میں عرش صہبائی کی مشہور غزل گا کر سامعین کو محظوظ کیا۔ نظامت کے فرائض انجمن کی صدر نے انجام دیے۔ شکرانے کے کلمات خورشید کاظمی نے ادا کیے۔اس تقریب میں جن شعراء اور ادباء نے شرکت کی ان میں حسرت گڈا ، مجید مسرور ، شبنم تلگامی ، اسلم قریشی، طارق علی رضا ،پروفیسر راجکمار اور ان کی اہلیہ ، درمیش نرگو ترہ ،ارون کمار عرش کے فرزند اور افراد خانہ ، پرویز مانوس، ملجیت سنگھ کامرا، نثار گیلانی ، رمیش راز، ہلال کشمیری ، اشتیاق عاجز اور اتم سنگھ راہی ، رافیہ محی الدین قابل ذکر ہیں۔