سید زاہد
کوٹرنکہ // ضلع ریاسی کی تحصیل چسانہ میں جمعرات کی صبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں دو نوجوان لقمہ اجل بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق، چسانہ کے ہموسان علاقے میں صبح 7بجے قریب ایک کار کو سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت ہوگئی۔
زرائع نے بتایا کہ کار زیر نمبر JK20-1705چسانہ سے سنگلی کوٹ کی طرف جا رہی تھی کہ ہموسان کے مقام پر ایک گہری کھائی میں جا گری۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی لوگوں ، پولیس اور رضاکار تنظیموں کی طرف سے بچاﺅ کاروائی شروع کی گئی، تاہم جائے حادثہ سے 2 لاشوں کو برآمد کر لیا گیا۔
متوفین کی شناخت منجیت سنگھ نورتن سنگھ عمر 34 سال اور گوربخش سنگھ والد ایشر سنگھ عمر 25 سال کے طور پر ہوئی ہے، دونوں نوجوان تحصیل چسانہ کے ملی کورٹ کے رہائشی تھے۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا ہے۔