جموں//سول سیکرٹریٹ جموں کی عمارت میں بدھ کو آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد آگ بجھانے کے لیے فائر ٹینڈرز کو موقع پر طلب کیا گیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ آگ سکریٹریٹ کی عمارت کی اوپری منزل پر لگی۔
انہوں نے کہا کہ فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے، اور کمپلیکس میں کھڑی گاڑیوں کو ہٹادیا گیا۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ واقعے میں کچھ کاغذات جل کر خاک ہو گئے ہیں تاہم واقع میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمارت میں کام کر رہے ملازمین کو فوری پر نکال دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے، وہیں اس معاملے کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔
سول سیکرٹریٹ جموں کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی