جموں//پولیس نے منگل کو 15کلو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کو ناکارہ بناکر علاقے میں ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا ہے۔ یہ آئی ای ڈی پولیس نے پیر روز اودھم پور کے بسنت گڑھ علاقے سے برآمد کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پیر کو بسنت گڑھ کے علاقے میں آئی ای ڈی، 300سے400گرام آر ڈی ایکس، 7.62ایم ایم کے کارتوس اور پانچ ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایک کوڈڈ شیٹ اور کالعدم عسکری تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کا ایک لیٹر پیڈ صفحہ بھی برآمد کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ منگل کو آئی ای ڈی کو بحفاظت ناکارہ بنا دیا گیا۔اور اس سلسلے میں بسنت گڑھ پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ادھم پور میں برآمد 15کلوآئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا گیا:پولیس