جموں//جموں وکشمیر پولیس نے ادھم پور ضلع کے بسنت گڑھ علاقے میں پیر کے روز تقریباً 15 کلو وزنی دیسی ساختہ بم(آئی ای ڈی) برآمد کرتے ہوئے ایک بڑا سانحہ ٹالنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس کو علاقے میں آئی ای ڈی کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد علاقے میں تلاشی کاروائی شروع کی گئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقے سے دیسی ساختہ بم(آئی ای ڈی)برآمد ہوا، جس کا وزن تقریباً 15کلو گرام ہے۔
افسر نے مزید کہا کہ آئی ای ڈی کے ساتھ ایک کوڈڈ شیٹ، 300سے400گرام آر ڈی ایکس کے ساتھ پانچ ڈیٹونیٹر اور 7.62 ایم ایم کے 7کیٹریٹیج بھی برآمد کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی کے قریب سے لشکر طیبہ کا ایک لیٹر پیڈ صفحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
افسر نے کہا کہ اس سلسلے میں دھماکہ خیز مواد ایکٹ اور یو اے پی اے کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ بسنت گڑھ میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ادھم پور میں 15کلو گرام آئی ای ڈی برآمد:پولیس