سری نگر//جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جی 20تقریب سے متعلق تیاریوں کی نگرانی کے لیے ایک 16رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
آج جاری ایک حکم نامے کے مطابق، کمیٹی کی سربراہی فنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکریٹری)، محکمہ داخلہ جموں و کشمیر کریں گے۔
اس کے مطابق،”جی 20میں شرکت کرنے والے ممالک / تنظیموں کے عہدیداروں کے مرکزی زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے دورے کے پیش نظر، جموں اور کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جی 20تقریب سے متعلق تیاریوں کی نگرانی کے لیے کمیٹی کو آئین کے تحت منظوری دی گئی ہے”۔
جموں و کشمیر میں جی 20اجلاس کی تیاریوں کیلئے16رکنی نگران کمیٹی تشکیل