جموں//جموں کشمیر میں مئی 2023میں اسمبلی انتخابات ہونگے کا اعلان کرتے ہوئے بی جے پی کے نیشنل جنرل سیکرٹر ی ترون چگھ نے پارٹی لیڈران سے کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات کیلئے تیار رہیں ۔
اسی دوران انہوں نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی بھاری اکثریت سے جیت درج کریں گی ۔
تفصیلات کے مطابق جموں میں پارٹی ہیڈ کواٹر پر لیڈران کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے بی جے پی کے نیشنل جنرل سیکرٹر ی ترون چھگ نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے بھی جانکاری حاصل کر لی اور کہا کہ پارٹی کا انتخابات میںانتہائی کلیدی رول ہوگا ۔
اس موقعہ پر انہوں نے اعلان کیا کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات اگلے سال مئی کے مہینے میں منعقد ہونگے اور کہا کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مقامی سیاسی پارٹیوںکا آج تک بہت دیکھا ہے اور وہ بدلاو چاہتے ہیں لہذا پارٹی کے لیڈران پر زور دیا کہ وہ اسمبلی انتخابات میں جیت کو یقینی بنانے کیلئے کمر بستہ ہو جائیں۔
انہوںنے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اور کانگریس نے لوگوں کو بے وقف بنانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ہے لہذا اب وہ وقت گیا ہے اور لوگوں کو بھی سب سمجھ آچکا ہے ۔
چگھ نے مز ید کہا کہ جموں کشمیر کے عوام تعمیر و ترقی چاہتے ہیں اور یہ سب بی جے پی ہی ممکن کر اسکتی ہے ۔ ترون چھگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار نے آج تک لوگوں کے ساتھ جو وعدے کئے ان کو عملی جامعہ پہنایا گیا اور جموں کشمیر میں ترقی کو یقینی بنایا لہذا ٓئندہ بھی ایسا ہی ہوگا اور لوگ کے توقعات پر کھرا اترا جائے گا ۔