سرینگر//شمالی سکم کے زیما علاقے میں ایک فوجی ٹرک سڑک حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے 16فوجی اہلکار اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں، جبکہ 4دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
دفاعی زرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب فوجی گاڑی ایک خطرناک موڑ پر ایک کھڑی ڈھلوان سے لڑھک کر کھائی میں جاگری ۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہ گاڑی، ان تین گاڑیوں کے قافلے کا حصہ تھی، جو صبح چٹن سے تھنگو کی طرف روانہ ہوئی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثہ کے فوراً بعد بچائو کاروائی کا آغاز کیا گیا تاہم جائے حادثہ سے 16اہلکاروں کی لاشیں برآمد کی گئیں وہیں 4زخمیوں کو نکالا گیا۔ زخمی اہلکاروں کو بعد میں ہوائی جہاز کے زریعے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
فوج نے حادثہ کی تصدیق کرتے وہ گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔
فوج نے کہا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی وجہ سے فوج اور پورا ملک صدمے میں ہے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ شمالی سکم میں سڑک حادثے کی وجہ سے فوج کے جوانوں کی جانوں کے ضیاع پر “گہرے صدمے” میں ہیں،قوم ان کی خدمات اور عزم کے لیے تہہ دل سے مشکور ہے۔ سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت”۔