رام بن//وادی کشمیر کو باقی دنیا سے ملانے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ اودھم پور کے قریب ایک بڑی پسی گرآنے کی وجہ سے دوطرفہ آمدورفت کیلیے بند ہو گیی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اودھم پور کے دیول پل کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک بڑی پسی اور بولڈر گرآنے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت معطل کر دی گیی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا، ”ادھم پور میں دیول پل کے قریب شاہراہ کے دونوں ٹیوبوں پر ایک بڑی سلائیڈ/بولڈرز گر آۓ ہیں۔ پسی ہٹانے تک ٹریفک کی نقل و حرکت بند رہے گی“۔
انہوں نے بتایا،” مغل روڈ اور سرینگر لیہہ شاہراہوں پر ٹریفک آمد ورفت بلا حلل جاری ہے“۔
انہوں نے لوگوں کو ہدایت دی کہ شاہراہ بحالی تک اس پر سفر کرنٕے سے گریز کریں۔
ٹریفک پولیس نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک حکام سے شاہراہ کی تازہ ترین صورتحال کی جانکاری حاصل کریں۔
اودھم پور میں بڑی پسی گرآنے سے جموں سرینگر قومی شاہراہ بند