پونچھ//سرحدی علاقہ مینڈھر کا ایک شہری آج سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سرکاری زرایع نے بتایا کہ اپنے چچا کے ساتھ زمینی تنازے پر انصاف نہ ملنے کے بعد میں چکاں دا باغ پونچھ سے پولیس نے مینڈھرکے ایک شہری کو اس کے پورے خاندان کے سمیت گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ظفر اقبال ولد خادم حسین ساکنہ گوہلد مینڈھرکے ایک مقامی شخص کو پولیس نے اس وقت گرفتار کیا ۔جب وہ چکاں دا باغ سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایس ایچ او پونچھ رنجیت راو نے واقع کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا کہ انہوں نے مینڈھر گوہلد علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں تین خواتین 2بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔
ان کے مطابق گرفتار شدہ شخص کا کہنا تھا کہ اس کا اس کے چچا کے ساتھ کچھ زمینی تنازع چل رہا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے خاندان کے ہمراہ سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایس ایچ او موصوف کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں
مینڈھر کا ایک کنبہ سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے کے دوران گرفتار