جموں//سانبہ میں ریلوے سٹیشن پر ایک ٹرین سے نامعلوم معمر شخص کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی ہے۔
ریلوے پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سانبہ ضلع میں ہفتہ کو ایک 70 سالہ شخص کی لاش ٹرین سے ملی۔
اہلکار نے بتایا کہ نامعلوم شخص سانبہ ریلوے سٹیشن پر ڈیزل ملٹیپل یونٹ (ڈی ایم یو) ٹرین میں مردہ پایا گیا، جو پٹھانکوٹ سے ادھم پور جا رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے ضلع ہسپتال سانبہ منتقل کیا گیا ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس شخص کی موت قدرتی وجوہات سے ہوئی ہے۔
سانبہ میں ٹرین سے معمر شخص کی لاش برآمد