جموں//سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور بی جی بی ایس یو کے بانی ڈاکٹر مسعود چوہدری انتقال کر گئے ہیں۔
زرائع کے مطابق، سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور بابا غلام شاہ یونیورسٹی کے بانی ڈاکٹر مسعود چوہدری طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔
خاندانی زرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر مسعود چوہدری نے جمعہ کی صبح جموں میں آخری سانس لی۔
اُنہوں نے بتایا کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ شام چار بجے گوجر چیرٹبل ٹرسٹ جموں میں ادا کی جائے گی۔
ان کے انتقال پر جموں وکشمیر کے سیاسی، سماجی اور دیگر حلقوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سابق ڈی جی پی مسعود چوہدری کا جموں میں انتقال