جموں//جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی نے جونیئر لیگل اسسٹنٹس کے عہدوں کے لیے ہوئے بھرتی امتحان کو منسوخ کر دیا ہے جو 13نومبر 2021کو منعقد ہوا تھا۔
ممبر سکریٹری ایم کے شرما کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، اتھارٹی نے کہا کہ جونیئر لیگل اسسٹنٹ کے عہدوں کے لیے ہفتہ، 13نومبر، 2021کو منعقد ہونے والے امتحان کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق،”قانونی معاونین اور جونیئر قانونی معاونین کے عہدوں کے لیے نوٹیفکیشن نمبر 01بتاریخ 08مارچ 2021کی کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے”۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ قانونی معاونین اور جونیئر لیگل اسسٹنٹس کی بھرتی کے لیے نئے اشتہار کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
جونیئر لیگل اسسٹنٹ کا بھرتی امتحان منسوخ