جموں//جموں و کشمیر حکومت نے انتظامیہ کے مفاد میں سات جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم دیا ہے۔
بدھ کو جاری ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق، سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلمرگ سمیر احمد جان(جے کے اے ایس)کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے جنرل منیجر، ڈی آئی سی، کپواڑہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ سرنکوٹ، پونچھ نعیم النساء(جے کے اے ایس) جو سب رجسٹرار، پونچھ کا اضافی چارج رکھتی ہیں، کا تبادلہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، پونچھ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، بانڈی پورہ سید الطاف حسین موسوی(جے کے اے ایس) کا تبادلہ کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ، گلمرگ تعینات کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، شوپیاں رضوان اصغر(جے کے اے ایس)کو تبدیل کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ، سرنکوٹ تعینات کیا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے فرائض کے علاوہ سب رجسٹرار سرنکوٹ کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ، سنبل بشیر احمد لون( جے کے اے ایس)کو تبدیل کرکے جنرل منیجر، ڈی آئی سی، کولگام کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، اور شرجیل علی نائیکو( جے کے اے ایس) اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، کولگام کو اس عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، ریاسی امیش شان(جے کے اے ایس)کو ایک دستیاب آسامی پر تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سیاحت جموں تعینات کیا گیا ہے۔
بی ڈی او، نوگام عامر چودھری(جے کے اے ایس) کا تبادلہ کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ، سنبل تعینات کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر میں 7جے کے اے ایس افسران کا تبادلہ اور تقرریاں