یو این آئی
جموں// جموں وکشمیر کے ضلع اکھنور کے گروٹا علاقے میں اُس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب سکول بس نے کمسن طالب علم کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز اکھنور کے گروٹا علاقے میں اسکول بس نے راہ چلتے ایک طالب علم کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے کہاکہ آس پاس موجود لوگوں نے کمسن طالب علم کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔