جموں//بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے ریاسی ضلع میں تریکوٹہ پہاڑیوں کے اوپر واقع ماتا ویشنو دیوی شرائن کا دورہ کیا۔
شارخ خان، ہڈڈ جیکٹ کے ساتھ مکمل کالے لباس میں ملبوس، اتوار کی رات دیر گئے شرائن میں حاضری دینے کے لیے پہنچے۔
ایک عہدیدار نے بتایا، ’’سپر اسٹار تقریباًساڑھے گیارہ بجے مندر پہنچے اور واپس آنے سے پہلے اُنہوں نے وہاں پوجا کی‘‘۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک مختصر ویڈیو، جس میں طور پر 57سالہ اداکار شاہ رخ خان کو اپنے ذاتی عملے اور کچھ پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھون کی طرف بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ رواںماہ کے شروع میں، شاہ رخ خان نے سعودی عرب میں اپنی فلم “ڈنکی” کی شوٹنگ کے بعد مکہ میں عمرہ کرتے ہوئے تصویر کھنچوائی تھی۔
اداکار اب یش راج فلمز کی ایکشن فلم ’’پٹھان‘‘ میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے ساتھ نظر آئیں گے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 25جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔
شاہ رخ خان نے ماتا ویشنو دیوی شرائن کا دورہ کیا