جموں// جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے سابق صدر غلام احمد میر کو جموں وکشمیر میں راہل گاندھی کی زیرقیادت ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے کوآرڈینیٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
کانگریس کے ایک ترجمان نے بتایا،”میر یاترا تیاریوں کی نگرانی کریں گے اور یاترا کے لیے ضروری انتظامات کریں گے، جس کے جنوری کے تیسرے ہفتے میں جموں و کشمیر میں داخل ہونے کا امکان ہے”۔
ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ، جس کی صدارت اے آئی سی سی جموں وکشمیر انچارج اور ایم پی رجنی پاٹل نے کی اور جموں میں ہونے والی بھارت جوڑو یاترا اور اسے کامیاب بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
میر کو بھارت جوڑو یاترا کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ تیاریوں، انتظامات اور دیگر ضروری اقدامات کی دیکھ بھال کریں گے جو جموں و کشمیر میں یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے اٹھائے جائیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ میٹنگ نے جموں اور کشمیر سے یاترا کے لیے دو کوآرڈینیٹر بھی مقرر کیے ہیں۔
غلام احمد میر جموں و کشمیر میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے کوآرڈینیٹر مقرر