Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ممبئی میں مشاورتی کمیٹی برائے دفاع کی میٹنگ قومی سلامتی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح :راجناتھ سنگھ

Mir Ajaz
Last updated: December 3, 2022 1:26 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

دہلی//ہندوستانی بحریہ (آئی این) اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کو ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے دیسی جدید ترین بحری جہازوں اور ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے۔ یہ بات وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 02 دسمبر 2022 کو ممبئی میں متعدد ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ’ڈیفنس شپ یارڈز‘ سے متعلق وزارت دفاع کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کہی۔ جناب راجناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ آئی این اور آئی سی جی کو مضبوط بنانے کے لئے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں، کیونکہ قومی سلامتی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس سمت میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے دفاعی شپ یارڈز کی تعریف کرتے ہوئے، وزیر دفاع نے کہا کہ انھوں نے مصنوعات کی بروقت فراہمی اور معیار کو یقینی بنایا ہے، جو کہ ایک مضبوط فوج کی تعمیر کے لیے اہم ہے، اور ہم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کے ’ویڑن‘ کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے ہتھیاروں/مصنوعات کی مقامی سطح پر تیاری کی حوصلہ افزائی اور ڈی پی ایس یوز کی درآمدات کو کم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے متعدد اقدامات کا ذکر کیا۔ ان اقدامات میں مثبت انڈیجنائزیشن فہرستوں کا نوٹیفکیشن شامل ہے، جس میں میجر لائن رپلیسمنٹ یونٹس/سب سسٹمز اور سریجن (ایس آر آئی جے اے این) پورٹل شامل ہیں۔ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ’’سریجن پورٹل 14 اگست 2020 کو انڈیجنائزیشن یعنی مصنوعات کی مقامی سطح پر تیاری کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ 30 ستمبر 2022 تک، پورٹل پر شپ یارڈز کی 783 اشیاء موجود ہیں۔ یہ اشیاء پہلے درآمد کی جاتی تھیں اور ان کے مقامی دکاندار دستیاب نہیں تھے۔ شپ یارڈز اب تک فہرست سے 73 اشیاء کو کامیابی کے ساتھ مقامی سطح پر تیار کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ صنعتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر باقی اشیاء کو مقامی سطح پر تیار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔‘‘ وزیر دفاع نے ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے دفاعی شپ یارڈز کی بھی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’2021-22 کے دوران، ان شپ یارڈز کی پیداوار کی قیمت 8,925 کروڑ روپے تھی اور ٹیکس کے بعد منافع 928 کروڑ روپے تھا۔ فی الحال، ان شپ یارڈز کی آرڈر بک پوزیشن 81,777 کروڑ روپے ہے۔‘‘ جناب راج ناتھ سنگھ نے اس حقیقت کی بھی ستائش کی کہ شپ یارڈز میں گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے ذریعے خریداری بڑھ رہی ہے، جس سے نہ صرف گھریلو مصنوعات کو فروغ ملا ہے، بلکہ خریداری میں شفافیت کو بھی یقینی بنایا جاسکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شپ یارڈز سے جی ای ایم کے ذریعے خریداری میں اضافہ کرنے کو کہا گیا ہے اور ایم ایس ایم ایز سے کل خریداری کا 25 فیصد کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ وزیر دفاع نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جلد ہی شپ یارڈ نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کریں گے، بلکہ مسابقتی بنیادوں پر برآمدی آرڈر بھی حاصل کریں گے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ شپ یارڈز بدلتے ہوئے ماحول کے مطابق خود کو ڈھالتے رہیں گے اور مطلوبہ نتائج حاصل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوست ممالک نے ان شپ یارڈز کے تیار کردہ پلیٹ فارمز کے معیار کو سراہا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
امر ناتھ یاترا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افسران کو حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی
تازہ ترین
بجبہاڑا میں آوارہ کتوں کے تازہ حملے میں دوسی آر پی ایف اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی
تازہ ترین
سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین
کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ
تازہ ترین

Related

برصغیر

نِیٹ۔یو جی 2025 کے نتائج:سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی عرضی خارج

July 4, 2025
برصغیر

ٹی اینڈٹی میں وزیراعظم کاپرتپاک خیرمقدم | مودی نے ہندوستانی تارکین وطن کے رول کوسراہا

July 4, 2025
برصغیرتازہ ترین

نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار

July 4, 2025
برصغیرتازہ ترین

ملک کی سالمیت کی جب بات آتی ہے تو آپریشن سندور ایک واضح مثال ،سوراج کو بچانے کیلئے لڑنے کی ضرورت ہے تو ہم لڑیں گے:امیت شاہ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?