سری نگر// پولیس نے منگل کو بتایا کہ ضلع ادھم پور کے کالدی علاقے کے انسوئی میں ایک نامعلوم مرد کی لاش مشتبہ حالت میں برآمد ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے بتایا کہ انسوئی علاقے سے سڑک کے کنارے سے مشتبہ حالات میں ایک مرد کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کی شناخت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ایس ایس پی ادھم پور ڈاکٹر ونود کمار نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اودھم پور میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد