سری نگر// گلمرگ اور وادی کشمیر کے کچھ حصوں میں ہلکی برفباری ہوئی جبکہ کپواڑہ اور پہلگام میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ گلمرگ میں آج صبح ساڑھے آٹھ بجے تک گزشتہ24 گھنٹوں میں 1 سینٹی میٹر برف باری ہوئی۔اسی دوران گاندربل ضلع کے سونمرگ اور کپواڑہ کے کچھ حصوں بالخصوص ٹنگدار کے سادھنا ٹاپ میں بھی برف باری ہوئی۔لداخ کے لیہہ میں بھی 0.7 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی”۔
انہوں نے کہاکہ کپوارہ میں 3.3 ملی میٹر، پہلگام میں 0.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سال کے اس وقت موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے درجہ حرارت معمول سے 2.6 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لیے درجہ حرارت معمول سے 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں، پارہ پچھلی رات منفی 1.3 ڈگری سلسیس کے مقابلے میں 2.3 ڈگری سنٹی گریڈ درج ہوااور جنوبی کشمیر کے تفریحی مقام کے لئے یہ معمول سے 4.3 ڈگری سلسیس زیادہ تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور اسکیئنگ ریزورٹ کے لیے یہ معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
اہلکار نے بتایا کہ کپواڑہ قصبے میں، درجہ حرارت3.3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو گزشتہ رات 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر کے مقام کے لیے یہ معمول سے 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 11.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 4.0ڈگری سنٹی گریڈ، بٹوت 4.2ڈگری سنٹی گریڈ، کٹرہ 9.0ڈگری سنٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 2.5ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ میں، کارگل میں منفی 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ، لیہہ میں منفی 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام دراس میں پارہ منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اہلکار نے بتایا۔
محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں بنیادی طور پر موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔