سرینگر//صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے صوبہ جموں کے اکھنور ضلع میں انڈسٹریل اسٹیٹ میں ماڈرن ایگزرسائز نوٹ بُک کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر پارٹی کے صوبائی صدر جموں ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا، سینئر لیڈران اجھے سدھوترا، اعجاز جان اور مشتاق گورو بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر وہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ آپسی بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی ریت کو قائم و دائم رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس وقت جموںوکشمیر کے عوام کو مذہب، علاقائی اور لسانی بنیادوںپر تقسیم کرنے کی مذموم کوششیں جاری ہیں لیکن ہمیں ہر حال میں آپسی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی مشعل کو فروزاں رکھنے ہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ مذکورہ فیکٹر غریب طلباء و طالبات کو کم قیمتوں پر نوٹ بکس فراہم کریں گی۔اس سے قبل ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ واقع بھٹنڈی جموں میں ایک تقریب پر مٹھوار نگروٹہ سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت کلدیپ شرما نے اپنے ساتھیوں میں نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کیا۔ اس موقعے پر پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کیساتھ ساتھ خود کو عوام کیلئے وقف رکھیں۔ دریں اثناء ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گذشتہ دنوں ڈوڈہ میں سڑک حادثے کے دوران جاں بحق ہوئے ایگزیکٹیو انجینئرمرحوم محمد رفیق شیخ کے پسماندگان اور لواحقین کیساتھ تعزیت پُرسی کی اور ڈھارس بندھائی۔ اس موقعے پر مرحوم کے حق میں کلمات اور دعائے مغفرت بھی ادا کئے گئے۔